خورشید شاہ کو اعتماد میں لیاجائے،وزیر اعظم کی اسحاق ڈار کو ہدایت
فائل فوٹولاہور:وزیراعظم نواز شریف نے پاناما ليکس کے معاملے پر اپوزيشن کو منانے اور ٹی او آرز کا معاملہ نمٹانے کا ٹاسک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دے دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سینیٹر پرویز رشید نے لاہور میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں سیاسی معاملات پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ہدایت کی کہ مشترکہ ٹی اوآر ز مرتب کرنے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اعتماد میں لیا جائے۔
وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کی تعیناتی کیلئے بھی تمام اپوزیشن اراکین سے رابطے تیز کرنے کی ہدایت کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ مفاہمت سے حل ہونا ضروری ہے۔
سینیٹر پرویز رشید نے نواز شریف کو آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ سیاسی جماعتیں پرتشدد واقعات سے الیکشن مہم کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ آزاد کشمیر میں انتظامی معاملات پر پیپلز پارٹی کا کنٹرول مسلم لیگ کی انتخابی مہم پر اثرانداز ہو رہا ہے۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں لاقانونیت کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں پر امن انتخابی عمل کو یقینی بنایا جائے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔