سیاسی جماعت قائم کردی،افتخارمحمد چوہدری

اپ ڈیٹ 26 دسمبر 2015 07:14am

PAKISTAN-superJumbo

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سیاسی جماعت قائم کردی، کہتے ہیں بے رحم احتساب اور سب کے لئے انصاف حاصل کرنا پارٹی کے قیام کا مقصد ہے۔

اسلام آبادمیں پاکستان جسٹس وڈیموکریٹک پارٹی کے قیام کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخارچوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت میں صرف وہی لوگ آئیںگے جو کرپٹ نہیں۔

چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرڈ ہوئے تو ان کے سامنے دو راستے تھے کہ ایک آرام سے زندگی گزارنے کا اور گدھوں کو ملک کو لوٹنے دینا لیکن میں نے دوسرے اور مشکل راستے کا انتخاب کیا ہے۔

افتخار چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت صدارتی نظام کے لیے جدوجہد کے علاوہ، سوئس بینکوں سے اربوں ڈالر واپس لانے، لینڈ ریفارمز، تعلیم اور صحت سمیت پچیس نکاتی ایجنڈے پر کام کرے گی، پارٹی کا نشان بارآف جسٹس ہوگا۔ تقریب میں وکلائ، سول سوسائٹی، انصاف کے متلاشی اورنجکاری کے خلاف برسرپیکار ٹریڈ یونینز کے ارکان نے شرکت کی۔