مبینہ زیادتی کا مقدمہ گیارہ ملزمان کے خلاف درج
لاہور:لاہور کے مقامی ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ گیارہ ملزمان کے خلاف درج کر لیا گیا،پولیس افسران کے مطابق مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،متاثرہ لڑکی کی بہن کے مطابق پولیس تفتیش سے مطمئن ہیں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں اغواء اور زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ کے مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ،ہوٹل کے منیجر سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف زنا بالجبر اور دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم مسلم لیگ ن کا کارکن ہے اور لیگی رہنماوٴں کے ساتھ اسکی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔متاثرہ لڑکی کی بہن کے مطابق وہ پولیس تفتیش سے مطمئن ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان کا کہنا تھا کہ تحقیقات جاری ہیں جلد مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،ایسے ہوٹلز کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مقدمہ میں نامزد چھ ملزمان محمد عمر،امیر،قمر الزمان،خالد،بلال اور عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ہے،جبکہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سمیت پانچ ملزمان مفرور ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔