ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی نے لوگوں کا خون جمادیا
گلگت بلتستان:ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی نے لوگوں کا خون جمادیا۔ گلگت بلتستان میں لوگ یاک کے گوشت سے بنی ڈش کھا کر موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے لگے۔
ملک کے پہاڑوں پر برف نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور سردی بھی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔گلگت بلتستان میں لوگ یاک کے گوشت سے بنی ڈش کھا کر موسم کی شدت کا مقابلہ کرنے لگے ہیں۔گوشت کی یہ ڈش روٹی میں ڈال کھائی جاتی ہے۔اس کے کھانے کے بعد آپ کو سردی نہیں لگتی۔
گلگت کے علاوہ اسکردو اور غذر میں بھی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے معمولات زندگی کے ساتھ ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔بچے ہوں یا بڑے سب موسم کا لطف اٹھارہے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔