محترمہ بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کل منائے جائیگی

شائع 26 دسمبر 2015 05:21pm

bb

گڑھی خدا بخش:سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کل منائے جائے گی۔ مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی ،جس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں ۔

سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدا بخش میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔برسی میں شرکت کے لیے ملک بھر سے جیالے اور جیالیاں بی بی کے مزار پرپہنچ رہے ہیں اور پرجوش انداز میں جئے بھٹو کے نعرے لگارہے ہیں۔

بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی و صوبائی رہنما خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کے لیے جگہ جگہ کیمپس قائم کرے گئے ہیں۔برسی کی سیکورٹی کے لیے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔
مزار کے راستوں پر جدید مشینیں، واک تھرو گیٹس اور واچ ٹاورلگائے گئے ہیں۔سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کو موٴثر بنانے کے لیے پولیس کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے۔