سندھ کے اختیارات چھینے جارہے ہیں ،خورشید شاہ

شائع 26 دسمبر 2015 05:24pm

khursheed

سکھر:اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ اگر سندھ میں حالات بہتر نہیں ہوئے تو وفاق کے لیے مسئلہ بن جائے گا ، سندھ کے اختیارات چھینے جارہے ہیں ، ڈاکٹرعاصم کے معاملے کو نہ اچھالا جائے۔

سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے وفاق کی جانب سے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے پر تحفظات کا اظہار کیا، کہا کہ سندھ کے اختیارات چھینے جارہے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے چین سے واپسی پر بات کروں گا،مگر ایسا نہیں ہوا ،اب انہوں نے کہا کہ وہ اٹھائیس دسمبر کو کراچی آرہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کا معاملہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہے اس لئے اس کو مزید نہ اچھالا جائے۔