پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں،خواجہ آصف
سیالکوٹ:وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں،دونوں ممالک کے پاس تمام مسائل کا حل موجود ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ اچانک تھا۔بعض اوقات بغیر پلاننگ کے بہت ساری چیزیں ہوجاتی ہیں۔مودی کے دورہ کے مثبت اثرات سامنے آتے ہیں۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام امن چاہتے ہیں،دونوں ممالک مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑسکتے ہیں اور دونوں ممالک کے پاس تمام مسائل کا حل بھی موجود ہے۔
لوڈشیڈنگ سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں کہیں بھی انڈسٹریل سیکٹر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔