الیکشن کمیشن کے چاروں نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
لیکشن کمیشن آف پاکستان کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا - فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن کے چاروں نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنرسردارمحمد رضا نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ پنجاب سے الطاف ابراہیم اورسندھ سے عبدالغفارسومرونے عہدے کاحلف اٹھایا جبکہ خیبرپختونخواسے خاتون ممبرارشاد قیصراوربلوچستان سے شکیل بلوچ نے حلف اٹھایا ۔
الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ حلف کے بعد نئے ارکان کو الیکشن کمیشن کے اموراورزیرسماعت کیسزکے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔