الیکشن کمیشن کے چاروں نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا

شائع 27 جولائ 2016 08:24am
لیکشن کمیشن آف پاکستان کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا - فائل فوٹو لیکشن کمیشن آف پاکستان کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ڈھانچہ مکمل ہوگیا ۔ الیکشن کمیشن کے چاروں نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے ۔

چیف الیکشن کمشنرسردارمحمد رضا نے نومنتخب ممبران سے حلف لیا ۔ پنجاب سے الطاف ابراہیم اورسندھ سے عبدالغفارسومرونے عہدے کاحلف اٹھایا جبکہ خیبرپختونخواسے خاتون ممبرارشاد قیصراوربلوچستان سے شکیل بلوچ نے حلف اٹھایا ۔

 الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن میں ہوئی ۔ حلف کے بعد نئے ارکان کو الیکشن کمیشن کے اموراورزیرسماعت کیسزکے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔