اسلام آباد:حج کرپشن کیس، راو شکیل کی ضمانت منظور
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد ہائییکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سمیت سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو جرمانے کی رقم کے برابرضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد انورخان کاسی نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اورسابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت پرمحفوظ شدہ فیصلہ سنایا ۔ دونوں مجرموں نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے دی جانے والی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائرکی تھی ۔
دوران سماعت ملزمان کے وکلاء کی جانب سے استدعا کی کہ ہمارے موکل کو چھ ، چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ تاہم چارسال جیل میں گزارے ۔ ان کی سزا پوری ہوچکی ہے۔ لیکن جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں دوسال قید کی سزا رہتی ہے ۔ انکی سزائیں پوری ہوچکی ہیں ۔ سپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے اوراپیل پرفیصلے تک مجرموں کوضمانت پررہا کیا جائے ۔
عدالت نے درخواست ضمانت منظورکرتے ہوئے جرمانے کی رقم کے برابر ضمانتی مطلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیس جولائی کو سابق ڈی جی حج راؤ شکیل اوروزارت مذہبی امورکے سابق جوائنٹ سیکرٹری آفتاب الاسلام کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔