اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض جانے والےمسافر سےہیروئن برآمد

اپ ڈیٹ 29 جولائ 2016 08:09am
ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا - فائل فوٹو ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا - فائل فوٹو

اسلام آباد:بینظیرانٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پرکسٹم حکام نے  ریاض جانے والے مسافر سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی،ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کسٹم حکام نے چیکنگ کے دوران ریاض جانے والی نجی فلائٹ کے مسافرسے 1 کلو115گرام ہیروئن برآمد کی،ملزم عزیز الرحمان کا تعلق سرگودھا سے بتایا جا رہا ہے،جسے مزید تفیش کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیاہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ،اسمگلر سے برآمد کی گئی ہیروئن کی عالمی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔