قندیل بلوچ قتل کیس،مفی عبدالقوی کی شامل تفتیش ہونے کی تصدیق
فائل فوٹوملتان :مفتی عبدالقوی نے قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کی تصدیق کردی۔ کہتے ہیں سی پی او ملتان نے رابطہ کیا ہے اور پولیس کی جانب سے سوال نامہ بھی موصول ہوا ہے جسے وہ جلد پر کرکے دے دیں گے۔
مفتی عبدالقوی کے ساتھ قندیل بلوچ کے سیلفیوں اور وڈیوز نے خوب دھوم مچائی،ان ویڈیوز میں مفتی عبدالقوی اور قندیل خوب گھلے ملے نظر آئے۔ان وڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد مفتی عبدالقوی پر شدید تنقید ہوئی۔قندیل بلوچ اور مفتی صاحب نے ایک دوسرے پر خوب الزامات بھی لگائے۔
تاہم اس کے کچھ عرصہ بعد ہی سوشل میڈیا کی سپر اسٹار کو قتل کر دیا گیا۔اس قتل کے بعد الزامات کے کچھ چھینٹے مفتی عبدالقوی پر بھی پڑے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ان کا قندیل قتل کیس سے کوئی تعلق نہیں،کیس کے حوالے سے جو ادارہ بھی ان سے رابطہ کرے گا وہ تعاون کرینگے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی قندیل سے صرف ایک ملاقات ہوئی تھی،آخری بار بائیس جون کو ٹیلیفونک پیغامات کے ذریعے رابطہ ہوا تھا۔مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ جس دن قندیل کا قتل ہوا وہ اس روز لاہورمیں تھے جبکہ وہ سی سی پی او کی جانب سے موصول سوال نامے کا جواب کل تک دے دینگے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔