سندھ کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

شائع 30 جولائ 2016 06:14am
سندھ کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی/فائل فوٹو سندھ کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی/فائل فوٹو

کراچی:سندھ کی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی،نئی کابینہ میں 6 سے8 وزراء کو شامل کیا جائے گاجن میں  نثارکھوڑو، منظور وسان، جام مہتاب ڈاہر، سہیل انور سیال، ناصر شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد نئی صوبائی کابینہ بھی آج حلف اٹھائے گی ۔حلف براداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی ۔

 نئی کابینہ میں نثاراحمد کھوڑو، منظوروسان، جام مہتاب ڈاہر،سہیل انورسیال، ناصر حسین شاہ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈاکٹر سکندر میندرو متوقع وزیر ہوں گے۔

 نئے وزراء کے انتخاب کا فیصلہ بلاول بھٹو اورسید مراد علی شاہ کی ملاقات میں کیا گیا،ذرائع کے مطابق متوقع وزراء کی فہرست کوتاحال انتہائی خفیہ رکھا گیا ہے۔