پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی
پرویز مشرف کے خلاف کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی/فائل فوٹواسلام آباد:سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی سترہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس سماعت کے لئے مقرر تھےمگر جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 17 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
عدالت پرویز مشرف کو اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے جس کے بعد جائیداد ضبطگی کی کارروائی کا آغاز ہونا ہے ۔ عدالت نے پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔