ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہو سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی
ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہو سکتا،اسپیکر قومی اسمبلی/فائل فوٹولاہور:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے ٹی او آرز کا فیصلہ سڑکوں پر نہیں ہو سکتا ،حکومت اور اپوزیشن کو ایک ساتھ بیٹھ کر معاملہ طے کروانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میٹنگ کروانے کی کوشش کر رہا ہوں اور امید ہے کہ بہت جلد ایک ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کر لئے جائیں گے ایسے معاملات کے فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے ۔
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ مجھےاسپیکر کی نشست پر بیٹھ کر جمہوریت کے خلاف کسی قسم کی کوئی سازش نظر نہیں آرہی،پی ٹی آئی والے بھی جمہوریت پسند لوگ ہیں وہ بھی ایوان سے مستعفی نہیں ہونگے۔ سندھ میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی پیپلز پارٹی کا اپنا فیصلہ ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔