مقبوضہ کشمیر:شہداء کی تعداد باسٹھ ہوگئی

شائع 30 جولائ 2016 05:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم جاری ہیں۔ بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے آج مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔شہداء کی تعداد ساٹھ ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کا سورج بھی بندوقوں اور خوف کے سائے لیے طلوع ہوا،وادی کے چپے چپے پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری کا راج تھا،کرفیو اور ہڑتال کے باعث سڑکوں پر بھی سناٹا رہا۔

جابر فوج کی بندوقوں نے آج پھر دو جوانوں سے جینے کا حق چھین لیا۔بائیس روز سے جاری کشیدگی میں اب تک باسٹھ کشمیری جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔بھارتی تشدد کے باعث چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں ،جن میں سے درجنوں زخمیوں کی بینائی ضائع ہونے کا خدشہ ہے

تین ہفتے بیت چکے ہیں لیکن وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے،مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابطہ ختم کرنے کے لیے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد ہے۔