اسلام آباد: 3 روزہ سفیروں کی کانفرنس کا آج سے آغاز

شائع 01 اگست 2016 06:45am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:3روزہ سفیروں کی کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے ۔9 بڑے ممالک کے دارالحکومتوں میں تعینات پاکستانی سفیروں کو کانفرنس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ،اختتامی سیشن میں وزیراعظم کو کانفرنس کے نتائج کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ کانفرنس کے اختتامی روزوزیراعظم اپنی خارجہ پالیسی کے ویژن سے شرکا ء کو آگاہ کریں گے۔

 امریکا اوربھارت سمیت دیگرممالک میں موجود پاکستانی سفیر کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

 ترجمان کے مطابق، کانفرنس میں مختلف سفرا پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے نظر ثانی کرتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کرتے ہیں۔