لاہورہائیکورٹ:ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان پرحکم امتناعی جاری
فائل فوٹولاہورہائیکورٹ نے ہیڈکانسٹیبل کی ترقی کیلئے محکمانہ امتحان پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سی سی پی او گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے دائر درخواست کی سماعت کی،کانسٹیبل طالب حسین و دیگر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2011 میں ہیڈکانسٹیبل کا امتحان دیا تھا جس میں ان سمیت 125 اہلکار کامیاب ہوگئے تھے۔
محکمے نے صرف بہتر من پسند افراد کو ترقی دی اور نئے امتحان کا شیڈول جاری کردیا۔دوبارہ شیڈول جاری کرنے کے بعد انکی عمر اب امتحان کیلئے مقرر کی گئی حد سے بڑھ گئی ہے۔عدالت امتحان میں پاس دیگر اہلکاروں کو ترقی دینے کا حکم جاری کرے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ہیڈکانسٹیبل کے محکمانہ امتحان کو روکنے کا حکم دیتے ہوئے سی سی پی او گوجرانوالہ سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔