مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی 3روزہ کانفرنس جاری

شائع 01 اگست 2016 08:20am
کانفرنس میں اقوام متحدہ اوریورپی یونین کے پاکستانی مندوب بھی شریک - فائل فوٹو کانفرنس میں اقوام متحدہ اوریورپی یونین کے پاکستانی مندوب بھی شریک - فائل فوٹو

اسلام آباد:مشیرخارجہ سرتاج عزیزکی زیر صدارت میں مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں  کی3 روزہ کانفرنس  جاری ہے، کانفرنس  میں اقوام متحدہ اوریورپی یونین کے پاکستانی مندوب بھی شریک ہیں ۔

پاکستانی سفیروں کی 3 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے، کانفرنس کی صدارت مشیرخارجہ سرتاج عزیزکررہے ہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری بھی شریک ہیں ۔

 کانفرنس میں نو ممالک میں تعینات پاکستانی سفیراورعالمی اداروں میں موجود پاکستانی نمائندے شریک ہیں۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے اورخارجہ پالیسی کے ویژن سے شرکاء کوآگاہ کریں گے۔

 کانفرنس میں شریک سفیروں میں جلیل عباس جیلانی امریکا ، مسعود خالد چین ،عبد الباسط خان بھارت ، قاضی ایم خلیل اللہ روس ،عائشہ ریاض ویانا،ابرارحسین افغانستان ، اقوام متحدہ میں تعینات خصوصی مندوب ملیحہ لودھی، تہمینہ جنجوعہ  اور نغمانہ ہاشمی شریک ہیں ۔