رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع
فائل فوٹوکراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت رینجرزکے اختیارات اور قیام میں توسیع سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس ہوا ۔اجلاس میں چیف سیکریٹری، قائم مقام سیکریٹری داخلہ اورمشیرقانون سندھ نے شرکت کی ۔
اجلاس میں تفصیلی غورخوص کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔ اجلاس میں رینجرز کے قیام میں ایک سال اورخصوصی اختیارات میں 90 روزکی توسیع کی منظوری دی گئی ۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے محکمہ داخلہ کوہدایت کی کہ رینجرزکے اختیارات اورقیام کا فوری نوٹی فکیشن جاری کیا جائے ۔
سندھ میں رینجرزکے خصوصی اختیارات 19 جولائی کی رات 12 بجے ختم ہوگئے تھے جس پر آج 12 روزبعد نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بحال کردیئے ہیں ۔
رینجرزکوخصوصی اختیارات کے تحت ٹارگٹڈ کارروائیاں صرف کراچی میں کرانے کا اختیارہوگا ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔