مقبوضہ کشمیر:بھارتی بربریت،جولائی، چوہتر افراد شہید

اپ ڈیٹ 01 اگست 2016 05:51pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں چوہتر معصوم شہری شہید کردئے گئے جن میں چار خواتین اور بارہ کم عمر بچے شامل ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ کشیدگی ایک بار شدت اختیار کرگئی ہے بھارتی فوجیوں نے معصوم شہریوں پر ایک بار پھر طاقت کا استعمال کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں چار خواتین اور بارہ کم عمر بچوں سمیت چوہتر شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ تین افراد کو نقلی پولیس مقابلے اور ساٹھ فراد کو احتجاج میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کردی پیلٹ گنز کا استعمال کرکے پانچ ہزار پانچ سو نو افراد کو زخمی کردیا ہے۔ جس سے متعدد افراد معذور ہوگئے ہیں۔ چھ سو پانچ کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی فوج نے گھروں میں گھس کر نوے خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔

سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے حامی سیاستدانوں نے کشمیر کو نقصان پہنچایا ہے۔ سیاستدانوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی مداخلت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔