کشمیر اور گلگت میں انتخابات ،وفاق پر اثرانداز ہونے کا الزام
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کشمیراور گلگت بلتستان کے انتخابات پر اثرانداز ہوتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں غیررسمی طور پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر ، وفاق پر مالی انحصار کرتے ہیں اس وجہ سے وفاقی حکومت اثراندازہوتی ہے اس لیے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر پاکستان میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دوران ڈیڈ لاک ہوا جس کے خاتمے کیلئے ایازصادق رابطے میں ہیں تاہم حکومت کوہی ڈیڈ لاک ختم کرنا ہو گا ۔
خرشید شاہ نے پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سینیٹ کی نمائندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ سے چھ ممبران لیے جائیں گے، چاروں صوبوں ، فاٹا اور وفاق سے ایک ایک رکن لیا جائے گا ، مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔