سندھ کابینہ کی تشکیل، پی پی کے کئی ارکان ناراض
فائل فوٹوکراچی:سندھ کی نئی کابینہ میں جگہ نہ ملنے پر پیپلز پارٹی کے کئی رہنما ناراض ہوگئے۔ سابق صدر آصف زرداری سےمشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ جلد دبئی روانگی کا امکان ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے منظور وسان سے ملاقات کی اور انہیں کابینہ کی تشکیل کے دوسرے مرحلے سےمتعلق اعتماد میں لے لیا۔
سندھ کی نئی کابینہ میں شامل نہ کرنے پر سابق اراکین خفا ہوگئے،مسئلے کے حل کیلئے سیاسی داؤ پیچ کے ماہر آصف زرداری سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،سندھ کابینہ کے پہلے مرحلے میں قائم علی شاہ دورکے آٹھ وزراء آؤٹ ہوئے۔
منظوروسان، ناصرشاہ، علی نوازمہر، علی مردان شاہ، ممتازجکھرانی، گیان چند ایسرانی، طارق مسعود آرائیں، شرمیلافاروقی، میرہزارخان بجارانی سمیت کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔یہ تمام سابق اراکین آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔
دوسری جانب مراد علی شاہ جلد کابینہ کے دوسرے مرحلے کی تشکیل شروع کریں گے،آصف زرداری کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو منظور وسان سے ون ٹوون ملاقات کی،اورنئی سندھ کابینہ کی تشکیل پرانہیں اعتماد میں لیا۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔