ڈی ایچ اےکراچی نےپرویزمشرف کی 3 جائیداد ضبط کرلی

شائع 02 اگست 2016 10:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچیڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی نے عدالتی حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کی 3جائیداد  ضبط کرلی۔

ڈی ایچ اے کراچی نے مقامی عدالت کو سابق صدرپرویزمشرف کی جائیداد ضبط کرنے سے متعلق تحریری طور پرآگاہ کردیا۔

ڈی ایچ اے نے اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ سابق صدرکی ملکیت ڈی ایچ اے فیزایٹ خیابان فیصل کا بنگلہ،پلاٹ نمبر301/1 اورپلاٹ نمبر301/2 پیچ اسٹریٹ ون کوبحق سرکارضبط کرلیاگیا ہے۔

ادھرناظرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کاموصول ہونے والا جواب نامکمل ہے۔ سابق صدرکی 4جائیداد میں سے صرف 3 کاجواب دیاگیا۔

جبکہ ناظر نے ملٹری اسٹیٹ آفس کوخط لکھ دیا ہے جس میں سابق صدرکی رہائش گاہ زمزمہ فیزفائیو کے بنگلہ نمبر 6 کوعدالتی احکامات کے تحت ضبط کرنے کاکہاگیاہے۔