جامشورو:مسافرکوچ اور ٹرک میں تصادم ،13 افرادجاں بحق
حادثہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا - فائل فوٹوجامشورو :جامشورو میں پٹارو کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت 13 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت مسافر کوچ ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی کی جانب گامزن تھی،اچانک پٹارو کے قریب ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں بچے سمیت 13افراد جان سے چلے گئےجبکہ خواتین اور بچوں سمیت 30افراد زخمی بھی ہوئے ۔
حادثے کے زخمیوں کو لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا،اسپتال میں سہولیات کے فقدان اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی کے باعث مریض تڑپتے رہے،جس پر زخمیوں اور اہل علاقہ نے انتظامیہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
پولیس کے مطابق، حادثہ مسافر کوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
زخمی مسافروں کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈرائیور موبائل فون پر بات کررہا تھا ۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔