وزیراعلیٰ سندھ سے پی پی ناراض اراکین کی ملاقات
فائل فوٹوسندھ کابینہ میں جگہ بنانے کے لیے کسی نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے توکوئی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے دل کی مراد پانے پہنچ گیا۔ سابق صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پرناراض خاندانوں سے مراد علی شاہ کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سندھ کابینہ سےآؤٹ ہونے والے طاقتورسیاسی خاندانوں کی بازیگری کا سلسلہ جاری ہے،دوسرے مرحلے میں سندھ کابینہ میں جگہ بنانے کے لیے کسی نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں توکوئی مراد علی شاہ کی آشیرباد لینے وزیراعلی ہاؤس پہنچ گیا۔
سابق صدرآصف علی زرداری کی ہدایت پرمراد علی شاہ شیرازیوں سےملے اورمیرہزارخان بجارانی کے تحفظات بھی سنے،مخدوم رفیق الزماں نے اپنے دکھڑے سنائے توایم پی اے جام اکرام اللہ دھاریجواورایم پی اے فراز ڈیرونےنئے وزیراعلی کواپنی خدمات پیش کیں۔
ادھرممتازجاکھرانی، ڈاکٹربہادرڈاہری،تیمورتالپورنےسابق صدرآصف علی زرداری کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔