کراچی:ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری سے مکمل کرنیکی ہدایت

شائع 02 اگست 2016 01:56pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نےکراچی ترقیاتی پیکیج کے تحت اکیس ترقیاتی منصوبے دسمبردوہزار سولہ سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے،اورکہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پی سی ون ٹیکنیکل کمیٹی دے گی۔

دس ارب روپے کے کراچی ترقیاتی پیکیج کا اعلان حکومت سندھ نے رواں سال کے بجٹ میں کیا تھا۔وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد کے لیے اجلاس ہوا،اجلاس میں شاہین کمپلیکس پربے نظیربھٹوفلائی اوورکی تعیمراورحسن اسکوائر،نیپاچورنگی،یونیورسٹی روڈ کی تعمیرنوکے منصوبے پربریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بلوچ کالونی فلائی اوورکی ری ماڈلنگ اورناتھا خان برج پریوٹرن تعمیرکرنے سمیت سڑکوں کی تعمیرکے اکیس منصوبوں کی منظوری دی گئی۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ جن پروجیکٹ کی پی سی ون نہیں بنی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بنائی جائےاورترقیاتی منصوبے دسمبردوہزارسولہ سے پہلے مکمل کیے جائیں۔