رینجرز اختیارات،سندھ اور وفاق میں تنازعہ

شائع 02 اگست 2016 06:02pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:صرف کراچی تک رینجرز کے اختیارات محدود نہیں ہونے چاہئیں۔ وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کر دی۔ وزارت داخلہ کے قانونی ماہرین کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔

سندھ میں رینجرز کے اختیارات کا معاملہ سلجھنے کا نام نہیں لے رہا,،سندھ اور وفاق ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔دو روز قبل مسئلہ حل ہوا ، سندھ حکومت نے رینجرز کو اختیارات بھ ی دیے۔لیکن آج ایک بار پھر نیا تنازع اس وقت کھڑا ہوگیا جب وفاق نے سندھ حکومت کی سمری مسترد کردی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بھیجی جانے والی سمری منظور کرنے سے انکار کردیا۔وزارت داخلہ کے قانونی ماہرین نے سمری کا جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے سمری ابتدائی طور پر مسترد کر دی۔ان کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی سمری قانون ی معیار پر پورا نہیں اترتی اور یہ آئین کے آرٹیکل ایک سو سینتالیس کے مطابق نہیں ہے۔

قانونی ماہرین کے مطابق سندھ حکومت کی سمری میں قانونی اور آئینی پیچدگیاں ہیں،رینجرز کے خصوصی اختیارات کو کراچی تک محدود کیوں رکھا جا رہا ہے۔اگر کوئی ملزم کراچی میں کارروائی کر کے سندھ کے کسی دوسرے علاقے میں بھاگ جائے تو رینجرز کو اس کے خلاف بھی کارروائی کا خصوصی اختیار ہونا چاہیے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ اگر رینجرز کو پورے سندھ میں خصوصی اختیارات نہیں دئیے گئے تو ہم دیگر آپشنز پرغور کریں گے۔