الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی
فائل فوٹواسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاناما لیکس پر وزیراعظم نوازشریف کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی،ریفرنس دائر کرنے والی جماعتوں کے وکلا ءدلائل بھی دیں گے۔
پاکستان پیپلزپارٹی،تحریک انصاف،عوامی مسلم لیگ اور پاکستان عوامی تحریک نے وزیراعظم نوازشریف کیخلاف ریفرنس دائر کررکھےہیں۔
جن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس کے معاملے پراپنا اعتماد کھوچکے ہیں،اثاثے چھپانے کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے،لہٰذا ان کو نا اہل قراردیا جائے ۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں چاروں ممبران نااہلی ریفرنسز کی سماعت آج کریں گےجبکہ ریفرنس دائر کرنے والی جماعتوں کے وکلا بھی دالائل دیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔