دوستانہ تعلقات کی کاوشوں کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،وزیراعظم

شائع 03 اگست 2016 11:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دنیا سے باہمی تنازعات کا پر امن حل وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن برابری اوردوستانہ تعلقات کی کاوشوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اسلام آباد میں جاری 3 روزہ سفراء کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی،کانفرنس کے آخری روز وزیراعظم نواز شریف نے شرکاء سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر تقریبا قابو پالیا ہے اب انتہا پسندی کے حوالے سے کام کرنا ہے ۔ سفیر سرمایہ کاری میں اضافے کے مشن پر کام کریں۔

وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کو خارجہ پالیسی کا بنادی ستون قرار دیتے ہوئے کہا

آج مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی نئی لہر جاری ہے اور نئی نسل کے لہو میں بھارت سے آزادی کی تمنا شدت کے ساتھ دوڑ رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا سی پیک منصوبہ خطے کی شکل بدل دے گا، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے اور انتہا پسندی کے تدارک کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جارہی ہے۔