حج کوٹا کیس میں مختصرفیصلہ دےچکے، چیف جسٹس

شائع 03 اگست 2016 10:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس انورظہیرجمالی کا کہنا ہے کہ حج کوٹا کیس میں مختصرفیصلہ دے چکے۔بہترہوگا کہ ٹور آپریٹرز تفصیلی فیصلہ کا انتظار کریں۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے حج کوٹہ کیس میں توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کی۔دوران سماعت ٹورآپریٹرز کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ نئے آپریٹرز کو حصہ نہ دینا توہین عدالت ہے۔

جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹور آپریٹرز نے حج کوٹہ کیس 14-2013کے عدالتی فیصلے کو بنیاد بنا کر توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہےاور رواں برس سپریم کورٹ حج کوٹہ کیس میں مختصر فیصلہ دے چکی ،جس کا تفصیلی فیصلہ آنا باقی ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بہترہوگا کہ تفصیلی فیصلے کاانتظارکیا جائے۔درخواست کی سماعت ستمبرکے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔