وزیراعظم نوازشریف سے راجہ فاروق حیدرکی ملاقات
فائل فوٹواسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے ملاقات کی،جس میں وزیراعظم نے آزاد کشمیرکا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی اورکہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ہمارے منشور پراعتماد کا اظہارکیا امید ہے آزاد کشمیرحکومت عوام کی فلاح وترقی کیلئے محنت سے کام کرے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بنیادی ڈھانچے اورترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں اس کے ساتھ ساتھ شفافیت اورمیرٹ کویقینی بنایا جائے۔
وزیراعظم نے کہاکہ بہترمواصلاتی نظام کے ذریعے آزاد کشمیرمعاشی طورپرمستحکم ہوگا ، وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کوتعاون فراہم کرتی رہے گی ۔
راجہ فاروق حیدر نےکہا کہ وزیراعظم کے وژن پرعملدرآمد کیلئے تمام ممکن اقدامات کریں گےسیاسی وابستگی سے بالاترہوکرآزاد کشمیرکے عوام کی خدمت کریں گے ، ملاقات میں وزیر اطلاعات پرویز رشید اورمعاون خصوصی ڈاکٹرآصف کرمانی بھی موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے سابق سفیرمسعود خان کو صدرآزاد کشمیر بنانے کیلئے نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔