رینجرز خصوصی اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری

شائع 03 اگست 2016 06:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزارت داخلہ نے سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔رینجرزاختیارات کا معاملہ بالآخرحل ہوگیا۔وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ میں ایک سال کی تعیناتی اورخصوصی اختیارات کے نوٹی فکیشن جاری کر دیے۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں رینجرز کو کراچی میں آپریشن کے محدود اختیارات دیئے گئے تھے اور اندرون سندھ تک رسائی محدود کردی گئی تھی تاہم اس نوٹی فکیشن کو وفاق نے مسترد کردیا تھا ،جس کے بعد اب وفاق کی طرف سے رینجرز کے خصوصی اختیارات کو نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔