ایم کیوایم نے علامتی بھوک ہڑتال ختم کردی
ایم کیو ایم رہنما عامر خانکراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے دو دن بعد علامتی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ دو دن سے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے بیٹھے تھے لیکن کسی نے ہم سے آکر بات نہیں کی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی پریس کلب پر دو روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر بارہ مئی کا شوشا چھوڑ کر ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کاروائی کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اور اس وقت کے تمام حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جو ملک کی سلامتی کے لئے بہتر نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف ظلم و زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔