کراچی: گولڈ مارکیٹ میں لگنے والی پر قابوپالیا گیا

اپ ڈیٹ 06 اگست 2016 07:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع گولڈ مارکیٹ میں لگنے والی پرقابوپالیا گیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورئمنٹ اور کنٹویمنٹ بورڈ کے 30سے زائد فائرٹینڈر نے آگ پر قابو پالیا۔

ڈیفنس فیزون گورنگی روڈ پر واقع گولڈ مارک شاپنگ مال کے فرسٹ فلورپراچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے دیکھتے پہلے اطراف کی دکانوں اور سیکنڈ فلور کو بھئ اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

 آگ کی اطلاع لمتے ہی سٹی ڈسٹرکٹ اورکنٹوئمنٹ بورڈ کی آگ بجانے والی گاڑیاں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں تاہم فائربرگیگڈ آفسرتحسین صدیقی کا کہنا ہے کہ دکانداروں نے انہیں کام کرنے نہیں دیا۔ جس کی وجہ سے آگ نے شدت اختیارکرلی۔

فائربرگیگڈ نے 6 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ سے لاکھوں روپے کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔