مووآن پاکستان پارٹی کےچیئرمین3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فائل فوٹواسلام آباد:آرمی چیف کے حق میں بینرزلگانے کا معاملہ، مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد کامران کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے آرمی چیف کے حق میں بینرز لگانے والی تنظیم کے چیئرمین محمد کامران کو ڈیوٹی جج سلمان بدر کی عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کا موقف تھا کہ ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہیں،جن کی گرفتاری کرنا باقی ہے،ملزم سے مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے آرمی چیف کے حق میں بینرز آویزاں کرنے پر سیکریٹریٹ پولیس نے موو آن پاکستان پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔