پاکستان سے 5 غیر ملکی قیدیوں کو بے دخل کردیا گیا
غیر ملکی قیدیوں میں 4 کا تعلق نائیجیریا اور ایک کا زمبابوے سے ہے - فائل فوٹواسلام آباد:وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد 5غیرملکی قیدیوں کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا ہے،بے دخل ہونے والے قیدیوں میں 2خواتین اور 3مرد غیر ملکی شامل ہیں۔
غیر ملکی قیدیوں میں 4 کا تعلق نائیجیریا اور ایک کا زمبابوے سے ہے،بے دخل ہونے والے غیر ملکی قیدی تمام قیدی اڈیالہ جیل میں مخلتف جرائم میں سزاکاٹ چکے ہیں۔
تھیلیما نامی خاتون کا تعلق زمبابوے اور جسٹینا کا تعلق نائیجیریا سے ہے، اولوچی،سیلیسٹس اور اسماعیلا کا تعلق نائیجیریا سے ہے۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دستاویزات کی جانچ کے انہیں بے دخل کر دیا، بے دخل ہونے والے غیر ملکی قیدیوں کونجی پرواز ای کے 615 کے ذریعے بھجوا دیاگیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔