سرداریعقوب خان نے آزاد کشمیرکی9 رکنی کابینہ سے حلف لے لیا
وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی - فائل فوٹومظفرآباد:صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب خان نے آزاد کشمیرکی 9رکنی کابینہ سے حلف لے لیا،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرسمیت اہم شخصیات نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
مظفرآباد میں نے آزاد کشمیرکی9رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری ہوئی،صدرآزاد کشمیرسرداریعقوب نے 9رکنی کابینہ سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں مشتاق منہاس،چوہدری عزیز،فاروق سکندر،نورین عارف، طارق فاروق ،نجیب نقی ،بیرسٹرافتخارگیلانی،سردارمیراکبرشامل ہیں۔
تقریب میں وزیراعظم راجہ فاروق حیدرسمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تاہم مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی راجہ عبدالقیوم،راجہ نصیر،سید شوکت علی شاہ،جاوید اختر،چوہدری رخسار،یاسین گلشن شریک نہیں ہوئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔