کراچی: بارش نے شہر کا نظام درہم برہم کر دیا
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں ہونےوالی بارشوں نے شہرکا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا۔نکاسی آب کا بوسیدہ نظام اورکچروں کے ڈھیرسے بھرے برساتی نالے ہی شہرکیلئے تباہی کی وجہ بن گئے۔
کراچی کے علاقے شادمان سیکٹرفورٹین اے کے جہاں پانی کی نکاسی کا نظام ناکام ہوا۔توپانی ریلے کی صورت میں گلیوں میں رواں نظرآیا۔پی ای سی ایچ سوسائٹی جیسے پوش علاقے بھی بارش کی تباہی سے نہ بچ سکے۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہری قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
ایف سی ایریا میں گراونڈ تالاب کامنظرپیش کررہے ہیں۔گجرنالے کے قریب ناظم آباد دونمبرمیں بھی گھروں میں برساتی پانی داخل ہونے کے باعث شہری مصائب میں مبتلا ہوگئے ۔
بارش نے نشیبی علاقوں میں جل تھل کیا ہی تاہم شہرمیں نکاسی آب کےبوسیدہ نظام اورکچروں کے ڈھیرمیں دفن برساتی نالوں نے شہرمیں وہی تباہی مچائی جس کی نشاندہی گذشتہ کئی ماہ سے میڈیا چیخ چیخ کررہاتھا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔