سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کاسانحہ کوئٹہ پر افسوس اور برہمی کا اظہار
فائل فوٹوکراچی:سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لارجز بنچ نے سانحہ کوئٹہ پر افسوس اور برہمی کا اظہارکیا ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ مزید کسی سانحہ کا انتظار نہ کریں بلکہ سیکیورٹی کے فوری اقدامات کریں ۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی بدامنی عمل درآمد کیس کے دوران کوئٹہ سانحے پرچیف جسٹس سپریم کورٹ نے افسوس اوراظہاربرہمی کیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف کاغذوں پر سیکیورٹی اقدامات کئے جاتے ہیں۔ اسپتال جیسے ادارے آسان اہداف ہیں۔ اگرموثر اقدامات نہ کیے گئے تو ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ مزید کسی سانحہ کا انتظارکرنے کے بجائے فوری اقدامات کریں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ نجی سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی چھان بین کے بغیر کی جاتی ہے یہی سیکورٹی گارڈ دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں۔
انہوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ طالبان اوررا کے ایجنٹ اپنے لوگوں کو جعلی ناموں سے بھرتی کراسکتے ہیں اور ان ہی ایجنٹوں کے ذریعے معلومات بھی حاصل کی جاتی ہیں۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔