بچوں کی گمشدگی کامعاملہ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سٹرینگ کمیٹی تشکیل دیدی

اپ ڈیٹ 11 اگست 2016 10:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے میں بچوں کی گمشدگی معاملے پر سٹرینگ کمیٹی تشکیل دیدی۔

کہتے ہیں کہ لاپتہ بچوں کی بازیابی کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا خود جائزہ لیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں عدالتوں کی سیکیورٹی بھی فول پروف بنانے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں اعلٰی سطحی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی گمشدگی معاملے پر معاون خصوصی رانا مقبول احمد کی سربراہی میں سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دیدنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لاپتہ ہونیوالے بچوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،جبکہ حقائق کو چھپائے بغیر صورتحال کی اصلاح کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ کا صوبے بھر کی عدالتوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہناتھا کہ قوم کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے۔جج صاحبان کی سیکیورٹی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔