کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،متعدد افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
فائل فوٹوکراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی، 2اسٹریٹ کرمنل بھی گرفتار،لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے آپریشن متعدد افراد گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے پہلی کاروائی بوٹ بیسن کے علاقے نیلم کالونی،شیریں جناج کالونی میں کی جہاں سے گھر گھر تلاشی کے دوران معتدد افراد کو حراست میں لے کر انہیں تھانے منتقل کر دیا ۔ گرفتارافراد کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس سے اسلحہ ملا ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ آپریشن کالعدم تنظیم کے لوگوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا۔
ادھرسائٹ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مشبتہ افراد سمیت 4 افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبصے سے منشیات برآمد کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں منشیات فروش عامر رحمن اور ایک ڈکیت شوکت بھی شامل ہے۔
کورنگی عوامی کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو اسٹریٹ کرمنل کو اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتارکرکے ان کے قبصے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔
رینجرزنے آئی آئی چنددیگرروڈ سی ٹی او کمپاونڈ میں ٹارگیگڈ کاروائی کی۔ جہاں سے کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔