وزیراعظم نوازشریف آزاد کشمیر کے دورے پرروانہ

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 07:23am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف آزاد کشمیر کے دورے پرروانہ ہوگئے ہیں،نیلم جہلم ہائیڈل پرکام کی رفتاراورترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے مظفرآباد کیلئے روانہ ہوئے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف،وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدربھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آزاد  کشمیرمیں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گےاورنیلم جہلم ہائیڈل پراجیکٹ پرکام کے رفتار کے حوالے بریفنگ دی جائے گی۔