جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اُٹھا لیا

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 08:18am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سرکاری دورے پر روانگی کے باعث جسٹس ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اُٹھا لیا۔

قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی،جسٹس آصف کھوسہ نے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار سے حلف لیا،تقریب حلف برداری میں ججز اورسینئر وکلا نے شرکت کی۔

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی 4 روزہ سرکاری دورہ پر سری لنکا روانہ ہوگئے ہیں ،جس کے بعد قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض جسٹس ثاقب نثار ادا کریں گے۔