راولپنڈی:کومبنگ آپریشن،2 کمانڈروں سمیت 6’دہشت گرد ‘گرفتار
ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد بھی برآمد - فائل فوٹوراولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 انتہائی مطلوب ’دہشت گردوں ‘کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیزمواد بھی برآمد ہوا ہے۔
سیکیورٹی فورسزکا ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے ۔حساس اداروں کی معلومات پر فورسزنے کلرسیداں اورگوجرخان میں آپریشن کیا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق، آپریشن کے دوران فورسز نے 2 اہم کمانڈروں سمیت 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار کئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ دھماکہ خیز مواد اور آئی ای ڈیزبرآمد ہوئیں ۔
کوئٹہ دھماکے کے بعد ملک بھر میں آرمی چیف کی ہدایت اور حساس اداروں کی معلومات پرٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں اور شہری آبادیوں سمیت دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے ۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔