اسلام آبادایئرپورٹ سےگرفتار امریکی شہری14 روزہ ریمانڈ پرجیل منتقل

اپ ڈیٹ 12 اگست 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راولپنڈی:راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اسلام آبادایئرپورٹ سے گرفتار امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے حکام نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے گرفتار بلیک لسٹ امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو راولپنڈی کے جوڈیشنل مجسٹریٹ نوید اقبال کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت میں میتھیو بیرٹ اور ایف آئی اے کے وکیل نے دلائل دیئے۔

میتھیو بیرٹ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ میتھیو بیرٹ پر فارن ایکٹ کی دفعہ نہیں بنتی کیونکہ ان کا ویزہ 2020 تک کارآمد ہے ،ایف آئی آرمیں اینٹی کرپشن کی دفعات کے تحت کوئی الزام نہیں ۔

وکیل کا کہناتھا کہ  متیھیو بیرٹ کے چھ دن جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا،ایف آئی اے کےوکیل نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 26 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔