مقبوضہ کشمیر :کل اور پرسوں ریفرنڈم مارچ کا اعلان

شائع 12 اگست 2016 02:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سری نگر:حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں کل اور پرسوں ریفرنڈم مارچ نکالنے کا اعلان کردیا۔ چودہ اگست کو مارچ میں پاکستان کے استحکام کیلئے خصوص ی دعائیں بھی مانگیں جائیں گی۔ مقبوضہ وادی میں آج بھی مکمل شٹرڈاؤن ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی مظالم کیخلاف ہفتہ اور اتوار کو سری نگر لال چوک میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔سید علی گیلانی ،میر عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کے مشترکہ بیان میں احتجاج کو اٹھارہ اگست تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔

ریفرنڈم مارچ میں چودہ اگست کو پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔دوسری جانب مقبوضہ  وادی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہے۔