کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن،45 مشتبہ افراد گرفتار
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاکراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران45 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی کے علاقے نیوکراچی خمیسوگوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا ،علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی اور 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لےلیا۔
گلبرگ پولیس کی بھاری نفری نے موسیٰ کالونی میں سرچ آپریشن کیا اور وہاں سے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ، لیاری سیفی لین میں چھاپے کے دوران عزیربلوچ گروپ کا گینگ وار کارندہ اویس ڈاڈا گرفتار کرلیا گیا۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔