نیب بڑے ڈاکو نہیں پکڑ سکتا،عمران خان
فائل فوٹوراولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کی جرات نہیں کہ وہ بڑے ڈاکو پکڑے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں شہریوں پر ظلم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرینگے اور پاکستان میں جمہوریت کو آگے بڑھائیں گے۔
عمران خان نے اعتراف کیا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ملک میں کرپشن سے متعلق پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ نیب کی جرات نہیں کہ وہ بڑے ڈاکو پکڑے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کیوں چپ ہے ؟کیانیب کو شرم نہیں آتی۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔