مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف ریلی

شائع 13 اگست 2016 04:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

مظفرآباد::مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ساٹھ سے زائد شہید ہونے والےکشمریوں اور وہاں سے نکلنے والے اخبارات پر پابندی کے خلاف آزادکشمیر کےصحافیوں نے مظفرآباد سے لائن آف کنڑول کیرن کے مقام تک مارچ کیا اوراحتجاجی ریل ی نکالی۔

آزادکشمیر کی صحافتی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں اور آزادی صحافت پر بھارتی فوج کی جانب سے پابندیوں  کے خلاف  مظفراباد سے کشمیر کے دونوں حصوں کو تقسیم کرنے والے علاقے کیرن کے مقام تک مارچ کیا ۔

مظاہرین نے بازوں پر سیاہ پٹیاں جبکہ  منہ اور جسم کو تالے اور زنجریوں سے جکڑ کر مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔مظاہرین نے بینر اٹھا  رکھے تھے جس پر مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کے قتل عام کے خلاف تحریر درج تھی ۔

مظاہرہ کرنے والے صحافی بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرہ بازی کر رہے تھے۔اس موقع پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ  مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے ظلم پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے ۔ ۔